ملازمین چھٹی کے بعد بھی آن لائن، ڈیجیٹل بے چینی بڑھ گئی

 ملازمین چھٹی کے بعد بھی آن  لائن، ڈیجیٹل بے چینی بڑھ گئی

اسلام آباد (نامہ نگار) کیسپرسکی کے حالیہ سروے کے مطابق ڈیجیٹل بے چینی جدید ورک کلچر کا اہم حصہ بنتی جا رہی ہے، جہاں ملازمین اپنے فارغ وقت اور چھٹیوں میں بھی کام سے مکمل طور پر منقطع نہیں ہو پاتے۔

جس سے ڈیجیٹل بے چینی بڑھ گئی ، سروے کے مطابق 83 فیصد افراد دفتری اوقات کے بعد بھی کام سے متعلق امور دیکھتے ہیں، جبکہ 85 فیصد ملازمین فوری پیغام رسانی ایپس اور ای میلز کا جواب دیتے ہیں۔ مزید بر اں 81 فیصد افراد چھٹیوں کے دوران بھی دفتری ای میلز کا جواب دیتے ہیں۔مسلسل دستیابی کے باعث ذہنی تناؤ میں اضافہ ہو رہا ، 43 فیصد ملازمین ورک چیٹ میں غلط پیغام بھیجنے پر پریشان ہو جاتے ہیں، جبکہ 36 فیصد اپنے باس کے سامنے سوشل میڈیا استعمال کرتے ہوئے پکڑے جانے پر خوف محسوس کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ رجحان نہ صرف ملازمین کی فلاح و بہبود کو متاثر کر رہا ہے بلکہ سائبر سکیورٹی خطرات بھی بڑھا رہا ہے ،جلد بازی میں ملازمین اکثر لنکس یا پیغامات کی تصدیق کئے بغیر کارروائی کر لیتے ہیں، جس سے فِشنگ حملوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔کیسپرسکی نے ہدایت کی ہے کہ مشکوک یا فوری نوعیت کے پیغامات پر ردعمل دینے سے پہلے تصدیق کی جائے اور جدید سکیورٹی ٹولز استعمال کیے جائیں، جبکہ ادارے باقاعدہ سائبر سکیورٹی تربیت فراہم کریں تاکہ انسانی غلطیوں کے اثرات کم کیے جا سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں