مستحقین کی عزت نفس مجروح کئے بغیر رمضان پیکیج تقسیم کیا :عظمیٰ

 مستحقین کی عزت نفس مجروح کئے بغیر رمضان پیکیج تقسیم کیا :عظمیٰ

پیکیج کی تقسیم کا عمل شفاف طریقے سے سر انجام پایا :وزیر اطلاعات پنجاب حکومت اور حکومتی وسائل خود چل کر لوگوں کی دہلیز تک پہنچ رہے :بیان

لاہور (سٹاف رپورٹر،این این آئی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مستحقین کی عزت نفس مجروح کئے بغیر رمضان پیکج تقسیم کر دیا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت کامیابی سے رمضان نگہبان پیکیج کی تقسیم عمل میں لائی ہے ، پنجاب حکومت نے امدادی کارڈ کی تقسیم، دسترخوان اور سہولت بازار کے تینوں اہداف حاصل کئے ہیں،لاکھوں مستحق افراد کو ان کی دہلیز پر امدادی رقم کے کارڈ پہنچائے گئے ، کسی بھی سفید پوش اور مستحق شہری کی عزت نفس کو مجروح نہیں کیا گیا، اربوں روپے کے رمضان پیکیج کی تقسیم کا عمل شفاف طریقے سے سر انجام پایا۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں شہریوں نے مریم کے دسترخوانوں سے روزے افطار کئے، یہ ہے مریم نواز کا پنجاب بدلتا ہوا پنجاب، صوبے میں آج الحمدللہ نئی مثالیں قائم ہو رہی ہیں۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ مریم نواز نے پنجاب کے وزراء اور افسر وں کو عوام کی خدمت کرنا سکھائی ہے ، پہلی حکومتوں کو عوام ڈھونڈتے تھے ، اب حکومت اور حکومتی وسائل خود چل کر لوگوں کی دہلیز تک پہنچ رہے ہیں، یہ ہے اصل تبدیلی اور یہ ہے اصل انقلاب۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں