سردار سلیم حیدر سے گورنر پختونخوا کی پنجاب ہاؤس میں ملاقات

سردار سلیم حیدر سے گورنر پختونخوا کی پنجاب ہاؤس میں ملاقات

ملکی مجموعی سیاسی، بین الصوبائی ہم آہنگی اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی گفتگو سیاسی قوتوں کو ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں مل کرکام کرنا چاہئے :گورنر پنجاب

لاہور (سپیشل رپورٹر،آن لائن)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی ہے ، اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی مرتضیٰ ستی اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔ملاقات کے دوران ملکی موجودہ مجموعی سیاسی، بین الصوبائی ہم آہنگی اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا دونوں رہنماؤں نے سیاسی استحکام، جمہوری عمل کے تسلسل اور اداروں کے درمیان بہتر روابط کی اہمیت پرزوردیا ۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں مل کرکام کرنا چاہئے ، جمہوری استحکام اور عوامی فلاح کیلئے اداروں کے درمیان مو ثر رابطے اور تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے ۔گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا کہ افواج پاکستان ملک سے دہشت گردی جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پرعزم ہیں،مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ سے خطے کی معیشت متاثر ہورہی ہے اسے جلد بند ہونا چاہئے ۔ گورنر خیبر پختونخوا نے اس موقع پر کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے قومی یکجہتی اور سیاسی ہم آہنگی ناگزیر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں