اسلام آباہائیکورٹ:نیب ریمانڈکی مدت 40دن کرنے کاآرڈیننس چیلنج
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے نیب ریمانڈکی مدت 14دن سے بڑھا کر 40دن کرنے کا آرڈیننس چیلنج کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرکے اپریل کے پہلے ہفتے تک جواب طلب کرلیا۔
دوران سماعت درخواست گزار وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے کے لیے قانون سازی کی گئی،ریمانڈ میں توسیع کا آرڈیننس بدنیتی پر مبنی اور بنیادی حقوق کے منافی ہے ، ریمانڈ کی مدت میں اضافہ سپریم کورٹ کے طے شدہ قانونی اصولوں کے خلاف ہے ،حالیہ صدارتی آرڈیننس کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔