اسلام آبادہائیکورٹ:پراسیکیوٹرزکو ادائیگی نہ ہونے پراداروں سے جواب طلب
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے پراسیکیوٹرز کو ادائیگی نہ ہونے کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے سیکرٹری بیرسٹر قاسم نواز عباسی عدالت پیش ہوئے اور موقف اختیار کیاکہ پراسیکیوٹرز کو ان کی خدمات کا معاوضہ ادا نہیں کیا جا رہا،اس صورتحال کے باعث پراسیکیوشن کے نظام میں سنگین مسائل پیدا ہو رہے ہیں ،عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔