پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنا ضروری

پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنا ضروری

لاہور( این این آئی) وفاقی وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم رکھیں گے تو لوگ اپنا لائف سٹائل تبدیل نہیں کریں گے۔

 وفاقی وزیرخزانہ اور میں وزرائے اعلیٰ اور وزرائے خزانہ سے مل کر آئے ہیں،ایران کی صورتحال نے پورے خطے کو لپیٹ میں لے لیا ،ہمیں چیلنجنگ صورتحال کیلئے خود کو تیار کرنا ہے ، ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جو فوری طورپر ناگزیرہوں۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی گئیں، دوسر ے ہفتے بھی ایسے ہی قیمتیں بڑھانا بنتی تھیں ، وزیراعظم نے تمام صوبوں کو اعتماد میں لے کر کفایت شعاری شروع کی،مارکیٹ مستحکم نہیں ہو رہی،کروڈ آئل جی سی سی سے منگواتے ہیں،فجیرہ اور یانگوں سے کروڈ آئل کی سپلائی آرہی ہے ،ہم نے متبادل انتظامات رکھے ہوئے ہیں تاکہ مشکلات نہ آئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں