شپنگ لائنز کیلئے مراعاتی پیکیج
کراچی(آئی این پی) و فاقی وزیر بحری امور نے شپنگ لائنز کے لیے بڑے مراعاتی پیکیج کا اعلان کردیا ہے۔
وفاقی وزیر محمد جنید انوار چو دھری کی زیر صدارت منعقدہ ایک اہم اجلاس میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کے لیے ایک تاریخی مالیاتی مراعاتی پیکیج کی منظوری دی گئی ہے ،وفاقی وزیر نے اعلان کیا ہے کہ 18 مارچ 2026 سے نئی مراعاتی اسکیم نافذ کر دی گئی ہے ، جس کے تحت غیر ملکی ٹرانس شپمنٹ جہازوں اور کارگو برآمد کنندگان کے لیے پورٹ چارجز میں 60 فیصد تک کمی کر دی گئی ہے۔