بارش متاثرین، تمام وسائل بروئے کار لائیں

بارش متاثرین، تمام وسائل بروئے کار لائیں

کراچی(این این آئی)گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی نے مجید کالونی لانڈھی میں بارش سے جاں بحق میاں بیوی شیر ولی اور ریاست بی بی کی تدفین، میت کو آبائی علاقے منتقل کرنے اور دیگر اخراجات ادویہ ساز کمپنی کے ایم ڈی جواد امین کی جانب سے ادا کئے۔

وہ مجید کالونی لانڈھی کے دورے کے دوران میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ گورنر سندھ نے حادثے میں زخمی خواتین اور بچوں کی عیادت اور ان کی مالی معاونت بھی کی۔انہوں نے این ڈی ایم اے کو ریسکیو کے بھرپور اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ الیکٹرک پولز اور گرے ہوئے تاروں سے دور رہیں۔ انہوں نے زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لانے کی بھی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں