فلائٹ آپریشن میں بہتری ،مشرق وسطیٰ کی مزید 40 پروازیں منسوخ

 فلائٹ آپریشن میں بہتری ،مشرق وسطیٰ کی مزید 40 پروازیں منسوخ

کراچی سے 13 ،لاہور 8، اسلام آباد 7 اور پشاورسے 10پروازیں اڑان نہ بھر سکیں

لاہور (نیوز رپورٹر )پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے فلائٹ آپریشن میں بہتری آنے لگی تاہم اس کے باوجود ملک بھر سے مشرق وسطیٰ کی مزید 40 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے باعث دوحہ، بحرین، ابوظہبی اور دبئی کی کراچی سے 13 پروازیں منسوخ،لاہور سے 8، اسلام آباد 7، پشاور 10 اور ملتان ایئرپورٹ سے مشرق وسطیٰ کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔علاوہ ازیں العین سے لاہور، اسلام آباد اور پشاور کیلئے 10 پروازوں کی آمد متوقع ہیں، دوحہ سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کیلئے پروازیں بھی شیڈول کے مطابق ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں