سارہ اسلم نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی قائم مقام چیئرپرسن تعینات
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی حکومت نے سپیشل سیکرٹری کابینہ ڈویژن سارہ اسلم کو نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (NAPHDA) کی قائم مقام چیئرپرسن تعینات کر دیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احکامات کے مطابق سپیشل سیکرٹری کابینہ ڈویژن و پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کی افسر سارہ اسلم کو چیئرمین نیا پاکستان ہاوسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اضافی چارج دیا گیا ہے ،ان کی تقرری تین ماہ کی مدت یا مستقل چیئرمین کی تعیناتی تک کے لیے کی گئی ہے۔