ملکی زرمبادلہ ذخائر 21 ارب 70 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے
اسلام آباد (دنیا نیوز، آن لائن) پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر 21 ارب 70 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔
جاری اعدادوشمار کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 16 ارب 35 کروڑ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 35 کروڑ ڈالر ہیں۔سٹیٹ بینک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق 13 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اس کے ذخائر میں ایک کروڑ 26 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔