ٹاؤن شپ :آوارہ کتے کا حملہ، 8 سالہ بچی جاں بحق

ٹاؤن شپ :آوارہ کتے کا حملہ، 8 سالہ بچی جاں بحق

کمسن مہرگلی میں کھیل رہی تھی کتے نے کاٹ ڈالا،ہسپتال میں دم توڑگئی وزیراعلیٰ مریم نواز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)عید کے دوسرے روز آوارہ کتے کا حملہ،8سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں عید کی خوشیاں اس وقت غم میں بدل گئیں جب ایک آوارہ کتے نے گلی میں کھیلتی 8 سالہ مہر نامی بچی پر اچانک حملہ کردیا،کتے کے کاٹنے سے کمسن بچی شدید زخمی ہوگئی،اسے تشویشناک حالت میں فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ، اہلِ علاقہ نے المناک واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔دوسری طرف وزیراعلی ٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کتے کے کاٹنے سے کمسن بچی کے جاں بحق ہونے پراظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیاہے ۔ انہوں نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری رپورٹ طلب کرلی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں