ہنگو :پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ ایک دہشت گرد ہلاک، 2زخمی
ہنگو (این این آئی) خیبر پختونخوا کے علاقے ہنگو میں پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ، 1 دہشت گرد ہلاک، 2 زخمی ہو گئے۔
واقعہ سینٹرل اورکزئی تھانہ مشتی کی حدود میں پیش آیا ۔بتایا گیا ہے کہ ہنگو پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجہ میں ایک دہشتگرد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ۔دوسری جانب ڈی ایس پی دسوار علی کے مطابق پولیس نے ہلاک دہشتگرد کی لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر باقی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ۔