وزیر اعظم کے شاہ بحرین ،انڈونیشیا کے صدر سے رابطے ،عید کی مبارکباد دی
اسلام آباد(نامہ نگار،دنیا نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عیدالفطر کے موقع پر مملکت بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اورجمہوریہ انڈونیشیا کے صدر، پرابوو سوبیانتو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اورعید کی مبارکباد دی۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق بحرین کے شاہ نے بھی وزیراعظم کو عید کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے امت کی صفوں میں اتحاد اور ہم آہنگی کے لیے دعا کی۔