کھاد کا وافر سٹاک موجود

 کھاد کا وافر سٹاک موجود

اسلام آباد(نامہ نگار )وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ حکومت عالمی کھاد منڈی کی صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے اور ڈی اے پی کی بروقت درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 خریف 2026 کے لیے کھاد کی مناسب مقدار اوروافر سٹاک موجود ہے ، کسانوں کو مناسب قیمتوں پر کھاد کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے ، کھاد کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھاد جائزہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیرکو بتایا گیا ملک میں یوریا کی سالانہ طلب 6.5 تا 7.0 ملین ٹن جبکہ ڈی اے پی کی طلب 1.2 تا 1.5 ملین ٹن کے درمیان رہتی ہے جس کا بڑا حصہ مقامی پیداوار سے پورا کیا جاتا ہے ۔ وفاقی وزیر نے اطمینان کا اظہار کیا کہ یوریا اور ڈی اے پی دونوں کی مناسب مقدار دستیاب ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کھاد مناسب قیمتوں پر کسانوں کو دستیاب ہونی چاہیے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں