ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد مستعفی
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت نے استعفیٰ دے دیا۔
صدر مملکت کو بھجوائے گئے استعفیٰ میں کہاگیاہے کہ حکومت نے چیئرمین سوشل میڈیا اتھارٹی میرا تقرر کیا ہے ،میں نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ذمہ داری دیانتداری سے نبھانے کی کوشش کی،چیئرمین سوشل میڈیا اتھارٹی تقرر کی وجہ سے میرا بطور ایڈووکیٹ جنرل استعفیٰ منظور کر لیں۔