ٹنڈو الہ یار :غیرقانونی آئل ریفائنری ،تیل چوری پکڑی گئی

ٹنڈو الہ یار :غیرقانونی آئل ریفائنری ،تیل چوری پکڑی گئی

تیل چوری او جی ڈی سی کی آئل فیلڈ کی پائپ لائن سے کی جا رہی تھی او جی ڈی سی اورپولیس نے مشترکہ کارروائی کی ، ملزمان پرمقدمہ درج

اسلام آباد (نامہ نگار)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی)نے قومی وسائل کے خلاف ایک بڑے منظم جرم کو بے نقاب کرتے ہوئے سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار میں خام تیل کی وسیع پیمانے پر چوری اور ایک غیرقانونی ریفائنری کا سراغ لگا لیا ۔ حکام کے مطابق  چوری او جی ڈی سی کی کنر پاساکھی ڈیپ (کے پی ڈی)-ٹی اے وائے آئل فیلڈ کی پائپ لائن سے غیرقانونی کنکشن کے ذریعے کی جا رہی تھی، چوری شدہ خام تیل کو ایک غیرقانونی ریفائنری میں منتقل کر کے پراسس کیا جاتا اور بعد ازاں مقامی مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا تھا۔ نیو حیدرآباد سٹی کے علاقے سیری میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران پولیس کی آٹھ، او جی ڈی سی کی پانچ گاڑیوں اور ایک انٹیلی جنس ادارے نے حصہ لیا۔ کارروائی میں ریفائننگ کا سامان اور بڑی مقدار میں چوری شدہ خام تیل برآمد ہوا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔ٹنڈو جام پولیس نے گینگ کے سرغنہ وزیر دؤدانی سمیت متعدد ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں