اسلام آباد کی نجی یونیورسٹی میں تیندوا نکل آیا، ٹریپ کیج نصب

اسلام آباد کی نجی یونیورسٹی میں تیندوا نکل آیا، ٹریپ کیج نصب

تیندوا 24مارچ کی رات دیکھا گیا، ایچ 10سے ایچ 12تک نقل و حرکت نوٹ

 اسلام آباد (دنیا نیوز)اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے اسلام آباد کی نجی یونیورسٹی میں تیندوا دیکھے جانے کی تصدیق کردی۔ ترجمان نے کہا 24مارچ کی رات تیندوا نظر آیا، ٹیم نے فوری کارروائی شروع کر دی، عوام اور جانور کی حفاظت کیلئے ٹریپ کیج نصب کر دیا گیا ہے ، ترجمان نے مزید کہا تیندوے کی نقل و حرکت ایچ-10 سے ایچ-12 سیکٹر تک ٹریک کی جا رہی ہے ، ریسکیو ٹیم موقع پر موجود اور صورتحال کی مسلسل نگرانی جاری ہے ، ترجمان نے شہریوں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں