تیزگام ایکسپریس حادثہ، اعلیٰ سطح تحقیقات کرانے کا فیصلہ
فیڈرل انسپکٹر ریلوے آج سے انکوائری کا آغازکرینگے ،عوام سے شواہد طلب
ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان ڈویژن میں سٹیشن آدم واہن (لودھراں اور بہاولپور کے درمیان) کے قریب کراچی جانے والی تیزگام ایکسپریس (8-ڈاؤن) کے پٹڑی سے اترنے کے وا قعہ کی وجوہات جاننے کے لیے اعلیٰ سطحی انکوائری کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق حادثے کی تحقیقات فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلوے رضوان الحق ہاشمی کریں گے ، جو وا قعہ کے تمام تکنیکی اور انتظامی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیں گے ۔ انکوائری کی کارروائی 26 اور 27 مارچ 2026 کو ڈی ایس آفس پاکستان ریلوے ملتان کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگی، جو دونوں روز صبح 9 بجے شروع ہوگی۔پاکستان ریلوے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی شخص کے پاس حادثے سے متعلق معلومات، شواہد یا وہ عینی شاہد ہو تو وہ مقررہ تاریخوں پر ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرا سکتا ہے ۔