برطانوی ہائی کمشنر کی ڈی جی ایف آ ئی اے سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

 برطانوی ہائی کمشنر کی ڈی جی ایف آ ئی اے سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(اے پی پی)ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق اور جرم اور دہشتگردی کے خلاف مؤثر کارروائی کے لئے انٹیلی جنس اور ڈیٹا شیئرنگ کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔

ا س موقع پر سرحدوں کی نگرانی اور غیر قانونی نقل و حمل کو روکنے کیلئے مشترکہ اقدامات جبکہ قانون کی بالادستی اور سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں