پی ٹی آئی رہنمائوں کی230عبوری ضمانت کی درخواستوں میں توسیع، دلائل طلب
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات میں دائر 230 سے زائد ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں میں توسیع کرتے ہوئے متعلقہ افراد کو 21 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔
26 نومبر سنگجانی جلسہ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج اور دیگر مقدمات کی سماعت میں عمیر نیازی، رؤف حسن، اعظم سواتی اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کو تفصیلی دلائل پیش کرنے کی ہدایت کر کے سماعت ملتوی کر دی۔