عمران خان سے کسی پارٹی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہ ملی
راولپنڈی(خبر نگار)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے کسی پارٹی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہ ملی، گزشتہ روز جیل حکام کو بھجوائی گئی فہرست میں شامل تمام رہنما ملاقات کا وقت ختم ہونے پر واپس روانہ ہوگئے۔
اڈیالہ جیل ملاقات کیلئے آنے والوں میں پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی اسد عباس ، راجہ شہباز بھٹی، چودھری نذیر، سمابیہ طاہر، امیر شاہ اور ابراہیم خان شامل تھے ، داہگل ناکے پر پولیس نے ان کو آگے جانے سے روک دیا۔ بعد ازاں ملاقات کا وقت ختم ہونے پرو ہ واپس روانہ ہوگئے۔