سعودیہ ،یواے ای اور خلیج ممالک سے ترسیلات میں اضافہ
اسلام آباد(اے پی پی)سعودی عرب،متحدہ عرب امارات اور خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے 8ماہ میں سعودی عرب،متحدہ عرب امارات اورخلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 14.136ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جو 7.44فیصدزیادہ ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستانیوں نے 13.157ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔