پی سی ایل میں نام، ہائیکورٹ نے یوٹیوبر ندیم نانی والا کی درخواست نمٹا دی

پی سی ایل میں نام، ہائیکورٹ نے یوٹیوبر ندیم نانی والا کی درخواست نمٹا دی

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے لیے یوٹیوبر ندیم نانی والا کی درخواست نمٹا دی۔

ڈائریکٹر لیگل این سی سی آئی اے سرفراز کھٹانہ کی عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی جس کے مطابق ندیم مبارک ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کا نام نیشنل سائبر سکیورٹی ایجنسی کی سفارش پر پی سی ایل میں شامل کیا گیا، وہ لاہور میں درج ایک انکوائری میں نامزد ہیں، ہیڈکوارٹرز کی سفارش پر نام نکال دیا جائے گا، اس پر عدالت نے درخواست نمٹا دی۔ عدالت نے یوٹیوبر رجب بٹ کی درخواست پر سرکاری جواب کیلئے مہلت کی استدعا پر سماعت ملتوی کر دی، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے مہلت طلب کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں