عمران خان کیخلاف شہباز شریف کے ہتک عزت دعویٰ کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
لاہور(کورٹ رپورٹر،عدالتی رپورٹر )سیشن کورٹ میں عمران خان کے خلاف وزیراعظم شہباز شریف کے ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت ہوئی۔۔۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دعویٰ کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اورسپریم کورٹ نے عدالت کو کارروائی سے روکا ہوا ہے ،عدالت نے سماعت 14 اپریل تک ملتوی کر دی ،یاد رہے کہ شہباز شریف نے بانی کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا ہے ۔