We Love You Field Marshal مقبوضہ کشمیر کے شہری کی ویڈیووائرل

We Love You Field  Marshal مقبوضہ کشمیر  کے شہری کی ویڈیووائرل

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)مقبوضہ کشمیر میں ایک شہری کی جانب سے پاکستانی عسکری قیادت سے اظہارِ محبت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ،جس نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شہری اوم پورہ جنگلات ہیڈکوارٹرز کے سامنے کھڑا ہو کر ایک پوسٹر لہرا رہا ہے جس پر We Love You Field Marshal درج ہے ، ویڈیو میں شہری کو جذباتی انداز میں یہ پوسٹر دکھاتے ہوئے دیکھا گیا، جسے مختلف پلیٹ فارمز پر وسیع پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے ، بعض حلقے اسے خطے میں جاری کشیدگی اور جذباتی وابستگیوں کا عکاس قرار دے رہے ہیں ،پاکستان کی سول وملٹری قیادت دنیا بھر میں تنازعات سے متاثرہ مظلوم عوام کیلئے امید کی کرن بن چکی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں