موسم خوشگوار، ویک اینڈ پر سیاحوں کے مری میں ڈیرے
مری(نمائندہ دنیا)ملکہ کوہسار مری میں موسم خوشگوار مگر سرد ہوگیا ہے، گہرے بادلوں اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔۔۔
ہفتہ وار تعطیلات کے باعث بڑی تعداد میں سیاح مری کا رخ کر رہے ہیں مال روڈ اور جی پی او چوک سمیت اہم مقامات پر رش دیکھنے میں آرہا ہے ،سیاحوں کی آمد سے مقامی کاروبار میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے ۔