بانی پی ٹی آئی رہا ئی تحریک پُرامن
پشاور(آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی رہائی تحریک پُرامن ہوگی۔
پشاور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا لوگوں سے اپیل ہے کہ جذبات میں نہ آئیں، یہ تحریک کی ابتدا ہے، تحریک سیاسی اور جمہوری ہو گی جو سٹریٹ موومنٹ کا حصہ ہے، تحریک کی سربراہی بانی پی ٹی آئی نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو دی ہے۔