عوام کو سستا آٹا فراہم کرینگے

عوام کو سستا آٹا فراہم کرینگے

کراچی(آئی این پی)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی نئی گندم خریداری پالیسی سندھ حکومت کے وسیع حکومتی وژن کے مطابق تیار کی گئی ہے۔

 نئی گندم خریداری پالیسی کا مقصد کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ ، خوراک کی حفاظت اور عوام کو کم قیمت آٹا فراہم کرنا ہے ، ایک ملین میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ خوراک کے تحفظ کو یقینی بنانے اور آٹے کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لئے کیا گیا۔گندم خریداری پالیسی سے متعلق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یکم اپریل سے صوبے کے 109 مراکز پر گندم کی خریداری شروع ہوگی، فی من گندم کی امدادی قیمت 3,500 روپے مقرر کی گئی ہے ، درمیانی لوگوں کا کردار ختم کرنے کے لئے پہلی بار گندم صرف رجسٹرڈ ہاری کارڈ ہولڈرز سے خریدی جائے گی، ہاری کارڈ کے ذریعے خریداری کا سب سے زیادہ فائدہ حقیقی کاشتکاروں تک پہنچے گا, 330,000 کاشتکار براہ راست مستفید ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں