لاپتا افراد کیس:کراچی پولیس کی مختلف شہریوں کی پیش رفت رپورٹ جمع
کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران پولیس نے مختلف لاپتا شہریوں سے متعلق پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔
سماعت کے دوران رپورٹ میں بتایا گیا کہ لاپتا شہری صاحب زادہ خان 2024 ئمیں لاپتا ہوا تھا، جو یکم جنوری کو گھر واپس آیا مگر بعد ازاں دوبارہ لاپتا ہوگیا، جس پر اس کے دوبارہ لاپتا ہونے کا نیا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق شہری کی بازیابی کے لیے جے آئی ٹی کے قیام کی درخواست بھی دے دی گئی ہے ۔پولیس رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سعود آباد سے لاپتا شہری بلال گھر واپس آگیا ہے ، جس پر عدالت نے اس کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔ عدالت نے دیگر لاپتا افراد کے کیسز میں پولیس اور متعلقہ اداروں کو بازیابی کے لیے کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے پولیس و دیگر فریقین سے 21 اپریل تک جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔