ملک میں گیس بحران بڑھنے لگا، پنجاب، پختونخوا میں پریشر کم

ملک میں گیس بحران بڑھنے لگا، پنجاب، پختونخوا میں پریشر کم

سسٹم میں وافر گیس موجود ، کوئی قلت نہیں،ترجمان ایس این جی پی ایل

لاہور،پشاور(نیوز ایجنسیاں )خطے میں کشیدہ صورتِ حال کے باعث آر ایل این جی کی درآمد بند ہونے سے ملک میں گیس بحران بڑھنے لگا ۔پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گیس پریشر میں کمی ہونے لگی ۔ذرائع سوئی ناردرن کے مطابق سسٹم میں آر ایل این جی کی قلت بڑھ گئی اور یومیہ شارٹ فال 700 ملین کیوبک فٹ تک جا پہنچا ۔ گھریلو صارفین کو گیس کی قلت کا شدید سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پنجاب اور خیبر پختون خوا میں ناشتے اور کھانے کے اوقات میں بھی گیس پریشر انتہائی کم رہنے لگا ہے۔ علاوہ ازیں  سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے کہا ہے کہ سسٹم میں وافر گیس موجود ہے ، کوئی قلت نہیں۔ ترجمان ایس این جی پی ایل نے کہا کہ روزانہ 900 ملین کیوبک فٹ گیس سپلائی کر رہے ہیں، 2 اپریل سے 100 ایم ایم سی ایف ڈی آر ایل این جی کی کمی آئے گی۔ گھریلو، تجارتی، صنعتی اور کھاد کے شعبے کو گیس مسلسل فراہم کی جائے گی، سی این جی اور پاور سیکٹر کو کچھ کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں