این ایف سی ایوارڈ :پختونخوا سے ناانصافی کی جا رہی :اسد قیصر
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے این ایف سی ایوارڈ میں ایک بار پھر خیبر پختونخوا کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے، جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
اسد قیصر نے اپنے بیان میں کہا 2010 کا این ایف سی ایوارڈ 1998 کی مردم شماری کی بنیاد پر ترتیب دیا گیا تھا، جس کے باعث تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے باوجود خیبر پختونخوا کو اس کا مکمل اور جائز حصہ نہیں مل سکا۔انہوں نے کہا صوبے کو آبادی اور رقبے کے تناسب سے اس کا حق نہ دینا انتہائی تشویش ناک ہے۔ خیبرپختونخوا کے عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ متاثر ہوئے، ایسے حالات میں وفاق کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس صوبے کے ساتھ انصاف کرے۔