صحت،تعلیم کیلئے فنڈز ہنگامی بنیادوں پر دینگے ،سہیل آفریدی
پشاور(این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27 کی تیاری سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی غور کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ نے آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں صوبہ بھر میں ماڈل سکولز و کالجز کے قیام کے لیے منصوبہ تجویز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق صحت اور تعلیم کے شعبے پہلی ترجیح ہیں اور ان دو شعبوں کے لیے فنڈز ہنگامی بنیادوں پر فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے صوبے کے ذہین طلبہ کے لیے بین الاقوامی اعلیٰ شہرت یافتہ یونیورسٹیوں میں سکالرشپس فراہم کرنے کے لیے بھی اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ صوبے کے ذہین طلبہ کے بین الاقوامی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیمی اخراجات خیبرپختونخوا حکومت برداشت کرے گی۔