ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال تشویشناک ، سلمان اکرم راجہ
کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ چار برس میں کوئی مثبت پیش رفت نہ ہوسکی اور معیشت مسلسل تنزلی کا شکار ہے، معیشت کی بحالی کسانوں، مزدوروں اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے بغیر ممکن نہیں۔
انصاف ہاؤس کراچی میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال تشویشناک ہے ، شہریوں کو جبری طور پر لاپتا کیے جانے کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں جبکہ عدالتوں کی آزادی پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کے آئینی حقوق، عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔