مشرق وسطیٰ کشیدگی، پاکستان کا فلائٹ آپریشن متاثر،54 پروازیں منسوخ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان سے فلائٹ آپریشن متاثر رہا اور مشرق وسطیٰ کے مختلف ایئرپورٹس کیلئے دو طرفہ 54 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
منسوخ پروازوں میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز، عراقی، ایران ایئر، ایئر بلیو، ائیر عربیہ، قطر ایئرویز اور ایمریٹس سمیت دیگر ایئرلائنز کی فلائٹس شامل ہیں۔