لائٹ ڈیزل 22 روپے 3 پیسے ،جیٹ فیول 5 روپے لٹرمہنگا
طیاروں میں استعمال ہونیوالے ایندھن کی قیمت 28دن میں پانچویں بار بڑھی لائٹ ڈیزل 365 روپے 62 پیسے اور جیٹ فیول 476روپے 97پیسے لٹر ہو گیا
لاہور(دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)کیروسین کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی ایک بار پھر 22روپے 3پیسے فی لٹر کا بڑا اضافہ کر دیا گیاجبکہ 28دنوں کے دوران جیٹ فیول کی قیمت میں پانچویں باراضافہ کردیا گیا۔ بتایا گیا کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 365 روپے 62 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے ۔قبل ازیں مٹی کا تیل 4 روپے 66 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا، جبکہ گزشتہ ہفتے مٹی کے تیل کی قیمت میں 70 روپے 73 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا تھا۔ ادھر جیٹ فیول کی نئی قیمت پانچ روپے اضافے کے بعد 476 روپے 97 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ یکم مارچ سے اب تک جیٹ فیول کی فی لٹر قیمت میں 288 روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوچکاہے ۔ یکم مارچ کو جیٹ فیول کی قیمت 188 روپے لٹر تھی۔