تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی پر عوام کو فوری ریلیف پر اتفاق
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اجلاس میں عالمی منڈی میں تیل قیمتوں میں کمی کی صورت میں عوام کو فوری ریلیف دینے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے تناظر میں پٹرولیم مصنوعات قیمتوں پرجائزہ اجلاس ہوا، وزارت خزانہ کیمطابق ٹارگٹڈ سبسڈی سے متعلق نظام کوجلدحتمی شکل دینے پراتفاق کیاگیا،شرکا نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کومستحکم اورذخیرہ وافر قرار دیا، اجلاس میں ٹارگٹڈ سبسڈی کیلئے ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔