عمران کی رہائی میں بہنیں رکاوٹ

عمران کی رہائی میں بہنیں رکاوٹ

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان تک صرف ان کی بہنوں کی رسائی ہے ، بہنوں کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہیں آسکے۔

 ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو میں شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ پارٹی کی یہ قیادت نہ خود کام کرتی ہے نہ دوسروں کو کرنے دیتی ہے ، علی امین گنڈاپور کو واپس لانے کے لئے پارٹی کو انہیں راضی کرنا ہوگا، علی امین گنڈا پورکو ہٹانے کے لئے پارٹی نے الزام تراشیاں کی تھیں۔ شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ ایسے بندے کو اب وزیراعلیٰ بنایا گیا ہے جو پرائمری سکول نہیں چلاسکتا، کس وزیراعلیٰ کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے نہیں ہوتے ؟ موجودہ وزیراعلیٰ تو اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں میں 10 قدم آگے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ جب تک علی امین اور بیرسٹر گوہر کو آگے نہیں لایا جاتا پارٹی آگے نہیں جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں