موٹر وے پولیس ، اضافی کرائے کے 78لاکھ مسافروں کو واپس کرائے
اوورلوڈنگ، اوور چارجنگ ، نامکمل سفری دستاویزات کی مد میں 37 ہزار سے زائد چالان
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)موٹروے پولیس نے اضافی کرائے کی مد میں 78 لاکھ سے زائد رقم مسافروں کو واپس دلا دی، آئی جی موٹروے پولیس سلطان احمد کی ہدایات پر زائد کرائے اور اوورلوڈنگ کے خلاف خصوصی مہم 15 مارچ سے جاری ہے ۔ اس کے علاوہ سواری والی گاڑیوں کو اوورلوڈنگ، اوور چارجنگ اور نامکمل سفری دستاویزات کی مد میں 37 ہزار سے زائد چالان کیے جا چکے ہیں۔