پنجاب حکومت کا پروٹوکول الاؤنس میں سو فیصد اضافے کا فیصلہ
ڈیوٹی افسروں اور ملا زمین کو یہ الاؤنس بنیادی تنخواہ کے برابر فراہم کیا جائیگا پنجاب کابینہ نے سیکرٹری اطلاعات کی سمری منظور کرلی ،جلد نوٹیفکیشن متوقع
لاہور(آن لائن)حکومت پنجاب نے پروٹوکول ڈیوٹی دینے والے افسروں اور ملا زمین کی مالی مراعات میں نمایاں اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، جس کے تحت سپیشل پروٹوکول الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ منظور کر لیا گیا ہے ۔حکومتی ذرائع کے مطابق اضافے کے بعد یہ الاؤنس ملازمین کو بنیادی تنخواہ کے برابر فراہم کیا جائے گا، یہ منظوری سیکرٹری اطلاعات و ثقافت کی جانب سے پیش کی گئی سمری پر پنجاب کابینہ نے دی ہے ،حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے پروٹوکول ڈیوٹی سرانجام دینے والے ملازمین کو بڑا ریلیف ملے گا اور ان کی کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی،ذرائع کے مطابق سپیشل الاؤنسز میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔