انسداد ڈینگی پروگرام کیلئے 620 ملازمین بھرتی کرنیکی منظوری
ملازمین کو 89 دنوں کے لیے یومیہ اجرت پر کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد نے انسداد ڈینگی پروگرام کے لیے عارضی بنیادوں پر 620 ملازمین بھرتی کرنے کی منظوری دی ہے ،مذکورہ عارضی ملازمین کو 89 دنوں کے لیے یومیہ اجرت پر کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا، انسداد ڈینگی پروگرام کے تحت سینیٹری انسپکٹر (مرد/خواتین) کے لیے 20 آسامیاں اور سینیٹری پٹرول (مرد/خواتین) کے لیے 600 آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی، سینیٹری انسپکٹر کے لیے عمر کی حد 18 سے 30 سال اور میٹرک پاس ہونا لازمی ہے ۔ تجربہ رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی، اور ذاتی موٹر سائیکل رکھنے والے مرد امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔