اسرائیل:کرپشن مقدمات میں نیتن یاہو کو معافی ،وزارت قانون سے وضاحت طلب
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ کے قانونی معاونین نے وزیر اعظم نیتن یاہو کو کرپشن کے مقدمات میں معافی دینے کی درخواست پر وزارتِ قانون سے وضاحتیں طلب کر لیں۔
معاونین نے معلوم کیا کہ آیا مقدمات زیر سماعت ہونے کے دوران کبھی کسی کو معافی دی گئی ہے یا نہیں۔ صدر کے دفتر نے کہا کہ یہ پیشہ ورانہ جائزے کا حصہ ہے اور کسی خاص فیصلہ کی طرف اشارہ نہیں۔ اضافی معلومات کی فراہمی کے بعد درخواست کی ہینڈلنگ قائم شدہ طریقہ کار کے مطابق جاری رہے گی۔