ایران میں پھنسے 16پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

ایران میں پھنسے 16پاکستانی  وطن واپس   پہنچ گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں پھنسے ہوئے 16 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔

 ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے بتا یا کہ اطلاع ملی تھی کہ ہمارے کچھ محنتی شہریوں کو ایران کی چند بندرگاہوں پر اپنے جہازوں سے وطن واپسی کے لیے ہماری مدد درکار ہے ۔ ایرانی حکام کے ساتھ بات چیت کی گئی اور ساتھ اُن کمپنیوں اور جہازوں سے بھی رابطہ کیا گیا جہاں ہمارے شہری کام کر رہے تھے ۔ ہماری کوششوں سے 16 افراد کی محفوظ واپسی ممکن بنائی گئی، وہ اب پاکستان کی طرف روانہ ہو چکے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں