20جہاز پرچم کے ساتھ آبنائے ہرمز سے گزرنا پاکستان کیلئے اعزاز :احسن اقبال

20جہاز پرچم کے ساتھ آبنائے ہرمز سے  گزرنا پاکستان کیلئے اعزاز :احسن اقبال

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ 20 جہاز پاکستانی پرچم کے ساتھ آبنائے ہرمز سے گزرنا پاکستان کے لئے اعزاز ہے۔

پاکستان برادر ممالک کے ساتھ مل کر اپنا مثبت کردار ادا کررہا ہے ، پاکستان نے خلیجی ممالک میں کشیدگی کم کرانے میں کردار ادا کیا۔ اسرائیل کی کوشش ہے اسلامی ممالک ایک دوسرے کے وسائل کو ملیا میٹ کریں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری مسلح افواج پاکستان کے دفاع کی صلاحیت رکھتی ہیں، ہماری سیاسی قیادت دلیرانہ فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں