سجاول کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی، 4افراد لاپتہ

سجاول کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی، 4افراد لاپتہ

واقعہ تیز ہواؤں کے باعث پیش آیا، 16افراد سوار، 12تیر کرنکلنے میں کامیاب لاپتہ افراد کی تلاش شروع، متاثرین مزدوری کے بعد اپنے گھروں کوجا رہے تھے

بدھوتالپر (نامہ نگار)سجاول کے قریب دریائے سندھ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں گاؤں یعقوب منارو کے قریب تیز ہواؤں کے باعث کشتی الٹ گئی، کشتی میں سوار افراد مزدوری کرکے اپنے گھروں کو واپس جا رہے تھے کہ تیز ہواؤں نے ان کی کشتی الٹ دی۔ مقامی ذرائع کے مطابق کشتی میں 16 افراد سوار تھے جن میں سے 12 افراد اپنی مدد آپ کے تحت تیر کر محفوظ باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ 4 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن میں حبی زوجہ بدو منارو، شان زوجہ حنیف منارو، حبیب اللہ منارو اور عیسن منارو شامل ہیں جن کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اطلاع دینے کے باوجود انتظامیہ موقع پر نہیں پہنچی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں