جنگی صورتحال کے باعث دنیا میں مشکلات بڑھ رہیں ،محمد احمد

 جنگی صورتحال کے باعث دنیا میں مشکلات بڑھ رہیں ،محمد احمد

بارڈر پر صورتحال کے باعث معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں

لاہور (سیاسی نمائندہ)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد نے کہا ہے اس وقت پاکستان کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے اور بارڈر پر صورتحال کے باعث معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان بارڈر تجارت کے لیے تو کبھی مکمل طور پر نہیں کھلا، تاہم ماضی میں وہاں سے دہشت گردی کے واقعات نے ملک کو نقصان پہنچایا اور عبادت گاہوں، مساجد اور عوامی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔گوجرانوالہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ قوم ایک لاکھ سے زائد جانوں کی قربانیاں دے چکی ہے اور ان قربانیوں کی بدولت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ انہوں نے فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم پاکستان کے  فیصلوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے واضح پیغام دیا کہ دہشت گردی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس کا قلع قمع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنگی صورتحال کے باعث دنیا بھر میں مشکلات بڑھ رہی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں