بجلی 1.64روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان، سماعت مکمل
اسلام آباد(نامہ نگار)مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام کے لئے بری خبر، فروری کیلئے بجلی کی قیمت میں 1روپے 64پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان۔
نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی۔اتھارٹی اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد قیمتوں بارے حتمی فیصلہ کرے گی۔ منظوری کے بعد سے بجلی صارفین پر 14 ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 1 روپے 64 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔