عمران خان کیخلاف بری ہونے والے کیس کا چالان دوبارہ عدالت پیش

عمران خان کیخلاف بری ہونے والے  کیس کا چالان دوبارہ عدالت پیش

اسلام آباد (دنیا نیوز)اسلام آباد پولیس نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں عمران خان کے خلاف ایک ایسے مقدمہ کا چالان پیش کر دیا جس میں وہ باعزت بری ہو چکے ہیں۔

عدالت نے پہلے فیصلے کی بنیاد پر کیس کو داخل دفتر کر دیا،کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کی ،سماعت کے دوران سردار مصروف خان ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ عدالتی تاریخ میں پہلی بار دیکھنے میں آ رہا ہے کہ کسی ملزم کو بری کیے جانے کے بعد اسی مقدمے میں دوبارہ چالان پیش کر دیا گیا ہے ۔واضح رہے بانی کے خلاف آزادی مارچ کے سلسلے میں تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں