چترال:جیپ کھائی میں جاگری میاں بیوی، بیٹی سمیت 4جاں بحق
چترال (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع چترال کے علاقی جنالی زیارت میں جیپ کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے ۔
ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق افراد میں میاں، بیوی، بیٹی اور بہن شامل ہیں، زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔