EOBI بورڈ تشکیل نو میں تاخیر ، قائمہ کمیٹی نے وضاحت مانگ لی

 EOBI بورڈ تشکیل نو میں تاخیر ، قائمہ کمیٹی نے وضاحت مانگ لی

بورڈ اجلاسوں کی کارروائی سرکاری ویب سائٹ پر جاری نہیں کی جاتی، کمیٹی برہم

 اسلام آباد (سید قیصرشاہ)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل نے ای او بی آئی بورڈ کی تشکیل نو میں تاخیر پر وضاحت مانگ لی ، کمیٹی کا اجلاس منگل کو یہاں ایکٹنگ چیئرپرسن سینیٹر ضمیر حسین گھمرو کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کے سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) کے فلاحی اقدامات کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ بیرون ملک جانے والے پاکستانی کارکنوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ،ای او بی آئی کی مالی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا،کمیٹی کو بتایا گیا کہ ادارے کی مجموعی سرمایہ کاری 691 ارب روپے ہے ، جس میں سے 592 ارب روپے (85 فیصد) ٹی بلز اور اسٹیٹ بینک میں سرمایہ کاری کی گئی ہے ،کمیٹی نے شفافیت کے فقدان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ بورڈ اجلاسوں کی کارروائی سرکاری ویب سائٹ پر جاری نہیں کی جاتی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں